ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: صحافتی تربیت کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں

کاروار: صحافتی تربیت کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں

Fri, 09 Sep 2016 00:11:26    S.O. News Service

کاروار8/ستمبر (ایس او نیوز)کرناٹکا مادھیما اکیڈیمی کی طرف سے جرنلزم اور ماس کمیونی کیشن میں اچھے نمبروں سے ڈگریاں پانے والے طلباء کو صحافتی تربیت فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔ 

اس اسکیم کے تحت ہر سال بیک ورڈ کلاس، ایس سی /ایس ٹی اور اقلیتی طبقات کے دس ایسے طلباء کو چن لیا جاتا ہے جنہوں نے کرناٹک کے کسی بھی مستند کالج سے جرنلزم اور ماس میڈیا میں گریجویشن کیا ہو۔پھر انہیں اکیڈیمی کی طرف سے اہم ترین اخبارات اور ٹی وی چینلز میں صحافتی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ اس تربیت کے دوران ماہانہ دس ہزار روپے معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔درخواست گزارکی عمر28 سال سے کم ہونی چاہیے۔

اخباری بیان میں خواہشمند گریجویٹس سے گزارش کی گئی ہے کہ 30/ستمبر تک اپنے دستاویزات کی اسکین کاپی کے ساتھ اپنی درخواست اس پتے پر ای میل کے ذریعے روانہ کریں:traineekma@gmail.com


 


Share: